سندھ کے بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت


کراچی: صوبہ سندھ کے بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

کوروناکے خلاف کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا، ایس او پیز پر عمل کریں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ ہدایت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنی زیر صدارت کورونا صورتحال پرمنعقدہ اجلاس میں دی۔ اجلاس میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور لگائی جانے والی ویکسی نیشن کے اعداد و شمار پہ غور و خوص کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4582 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 248 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد ہو گئی ہے۔

کورونا سے خوفزدہ ہونے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے، قادر پٹیل

شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی کل تعداد 2947 ہیں جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے اجلاس میں ہدایات دیں کہ سندھ کے تمام بڑے اسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز کو فعال رکھا جائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن کی تجویز دی جائے۔

کورونا کی نئی لہر ، شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار

ہم نیوز کے مطابق سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلا س میں کہا کہ شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر لازمی عمل کرتے رہیں، ٹرایسپورٹ میں ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں