کے الیکٹرک ذمہ داری قبول کرے، افسران قبلہ درست کریں، عوام کو ریلیف دیں، حکومت سندھ

کے الیکٹرک ذمہ داری قبول کرے، افسران قبلہ درست کریں، عوام کو ریلیف دیں، حکومت سندھ

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ج الیکٹرک طویل و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری قبول کرے، افسران اپنا قبلہ درست کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

کراچی، لوڈ شیڈنگ کیخلاف ماڑی پور اور ملیر میں احتجاج ، جھڑپیں، خاتون جاں بحق،کئی افرادزخمی

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے یہ ہدایت صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، نبیل گبول، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ایم ڈی کےالیکٹرک، ادارے کے افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سخت برہمی و ناراضگی کا اظہار کیا۔

اجلاس کی صدارت کرنے والے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اس موقع پر کہا کہ طویل وغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک ذمہ داری قبول کرے، شدید لوڈ شیڈنگ کے سبب امن و امان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

کراچی میں بجلی بحران، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے استفسار کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنے والے عوام کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج نہ کریں تو کیا کریں؟ انہوں نے ہدایت دی کہ کے الیکٹرک کے افسران اپنا قبلہ درست کریں اورعوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کریں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اراکین اسمبلی نے استفسار کیا کہ کے الیکٹرک کی ناکامیوں کا بوجھ عوام اور ان کے منتخب نمائندے کیوں اٹھائیں؟

کراچی کے کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، کے الیکٹرک

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں شریک صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی کے باعث گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کا گھروں میں رہنا مشکل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی نہیں ہوتی تو پانی بھی نہیں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں