پشاور میں شہریوں سے موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار


پشاور میں شہریوں سے موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق موبائل چھیننے والے گینگ کے 17 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک

انہوں نے کہا کہ ملزمان کراچی سے موبائل چھین کر پشاور اور پھر افغانستان سمگل کرتے ہیں۔ ملزمان سے 172 موبائل اور 17 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان میں موبائل ای ایم آئی نمبرتبدیل کرنے والا آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہے جب کہ ایک پولیس اہلکار بھی گینگ کے ساتھ ملا ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں