عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، منی گالہ گینگ، مریم نواز

Maryam Nawaz

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، عمران خان اسی لیے عہدے پر آئے تھے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ عمران خان اسی لیے عہدے پر آئے تھے۔ انہوں نے لکھا منی گالہ گینگ۔

2جولائی کو احتجاج کریں گے، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی لوگ نکلیں، عمران خان

واضح رہے کہ مؤقر انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کی تین گھڑیاں اسلام آباد کے ڈیلر کو بیچیں، فروخت سے تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کمائے جب کہ گھڑیوں کی مالیت کا 20 فیصد ادا کیا۔

عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، بیرونی ممالک سے اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے: خواجہ آصف

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کو آج تک کوئی پلاٹ یا مہنگی چیز تحفے میں ملی تو انہوں نے وہ چیز بیچ کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دیے، اس بار تحفے میں ملی چیز بیچ کر سڑک بنوا دی۔


متعلقہ خبریں