دکانداروں سے 40 ارب ٹیکس لیں گے، ایگریکلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار ہمارے پاس نہیں، مفتاح اسماعیل


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم دکانداروں پر انکم اور سیلز ٹیکس دونوں فکس کر رہے ہیں، دکانداروں سے 40 ارب روپے ٹیکس لیں گے، آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافے کا نہیں کہا،21 بلین ڈالرز ہم نے واپس کرنے ہیں، پہلا کام ملک کو ڈیفالٹ میں جانے سے بچانا تھا، لوگوں نے میرے اوپر میمز بنائے، ایگری کلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاقی کے پاس نہیں ہے۔

پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ 30 جون کو، اسٹیل ملز اور پی آئی اے کوئی ایک روپے میں خرید لے تو فائدے مند ہے: مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت آج نہیں بڑھے گی، ہم دکانداروں پر انکم اور سیلز ٹیکس دونوں فکس کر رہے ہیں، دکانداروں سے 40 ارب روپے ٹیکس لیں گے، 30 لاکھ  دکانوں کو اس سسٹم میں لے کے آ رہے ہیں، فکس ٹیکس چھوٹی دکانوں کیلئے ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترین صاحب تو 400 ارب روپے کی سبسڈی چھوڑ کے گئے تھے مجھے تو وہ بھی نہیں ملے، ہم 5 سے 10 لاکھ نئی دکانوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لے کے آئیں گے، بہت سارے دیگر سیکٹرز کو بھی ہم ٹیکس نیٹ ورک میں لے کر آئیں گے، ملک کے ریونیو میں 33 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس 0.25 فیصد ہے۔

پاکستان واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہوں، آئندہ ماہ وطن جا رہا ہوں، اسحاق ڈار

انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافے کا ابھی نہیں کہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پیٹرو ل اورڈیزل پر سبسڈی نہ دیں، 21 بلین ڈالرز ہم نے واپس کرنے ہیں، 7 سے 8 بلین ڈالرز ہم نے چین اور سعودی عرب کو واپس کرنے ہیں، ہمارے پاس اس وقت ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 8 بلین ڈالرزکے لون اپرو ڈ ہے، اس میں کچھ پراجیکٹ لون اور کچھ پالیسی لون ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے خوف تھا کہ ہمارا ملک ڈیفالٹ نہ کر جائے، میرا پہلا کام اس ملک کو ڈیفالٹ میں جانے سے بچانا تھا، لوگوں نے میرے اوپر میمز بنائے، پچھلے سال وفاقی حکومت کا خرچہ 530 ارب روپے تھا، اس سال وفاقی حکومت کا خرچہ 556 ارب روپے ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے سابقہ حکومت نے چھ ماہ بے گناہ بند رکھا، ہم نے پہلی بار امیر ترین لوگوں پر10 فیصد ٹیکس بڑھایا، میں نے اپنے وزیراعظم کے بچوں کی فیکٹریوں پر ٹیکس لگایا، میں نے اپنے کاروبا ر پر ٹیکس لگایا۔

مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کیلئے کینسر سے کم نہیں، اجمل بلوچ

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایگریکلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس نہیں ہے، صوبوں کے پاس ہے، 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں پر ٹیکس ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔


متعلقہ خبریں