نیا پاسپورٹ مل گیا، جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان آؤں گا، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ نوازشریف کے کہنے پر کیا، جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان آؤں گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر شہبازشریف کی رضامندی بھی شامل ہے، وزیرخزانہ بننے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا، وطن واپسی سے قبل وکلا میری حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔

پاکستان واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہوں، آئندہ ماہ وطن جا رہا ہوں، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ مجھے نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے ڈاکٹر نے بھی اجازت دیدی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ 30 جون کو، اسٹیل ملز اور پی آئی اے کوئی ایک روپے میں خرید لے تو فائدے مند ہے: مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز آئندہ چند روز میں میرے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں، پاکستان واپسی پر بطور سینیٹر حلف اٹھاؤں گا۔

2017 سے لندن میں مقیم سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ  پر پاکستان میں ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی جانب سے دائر کیا جانے والا جعلی مقدمہ ہے۔

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اب دالوں کا حصول بھی مشکل

انہوں نے کہا کہ مجھ  پر جو جعلی کیس بنایا گیا اس کی کوئی بنیاد نہیں، یہ میرے ٹیکس ریٹرن پر بنایا گیا، میں ایسا شخص ہوں جو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں