عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا، ملکی حالات خوفناک اور خوراک کا بحران دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا، ملکی حالات خوفناک اور خوراک کا بحران دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں خوراک کا بحران بھی دیکھ رہا ہوں۔

دکانداروں سے 40 ارب ٹیکس لیں گے، ایگریکلچر انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار ہمارے پاس نہیں، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں لوگوں کے آنکھوں میں نفرت دیکھ رہا ہوں، اب بات الیکشن کمیشن اور حکومت سے آگے نکل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام محکموں کو تباہی اور بربادی کی طر ف دیکھ رہا ہوں، لوگوں میں نفرت کی وہ چنگاری دیکھ رہا ہوں جو کسی سے نہیں سنبھالی جائے گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ سے 63 اے کا فیصلہ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی، 63 اے کا فیصلہ پاکستان کی سیاست میں اہم ترین فیصلہ ہوگا۔

2جولائی کو احتجاج کریں گے، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی لوگ نکلیں، عمران خان

ملک کے سینئر سیاستدان شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حالت یہی رہی تو حکومت نہیں چل سکتی، آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو چوک پر لا کر مارا ہے، جو لوگ عمران خان کو چھوڑ کے گئے وہ اب پچھتا رہے ہیں، میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف  22 حلقے ہیں جہاں الیکشن ہو رہے ہیں اور وہاں بجلی نہیں جا رہی ہے، عمران خان کو چھوڑنے کا مجھے کوئی پیغام نہیں آیا اور نہ آسکتا ہے، میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں اور سب سے پہلے یہ مجھے لے کر جائیں گے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اداروں کو بچانا چاہئے، عمران خان کو نکلالنا بڑی غلطی تھی، عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مضبو ط ہوگئے اور ن لیگ ٹھس ہوگئی، سارے پیسے آصف زرداری کے خرچ ہوئے ہیں، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن زرداری حکومت نہیں آئے گی، سارا گلیشئر (ن) لیگ پر گر رہا ہے۔

جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز ایک دن میں چار بار پاسپورٹ لے کر گئی، جولائی کا مہینہ اہم ہے، میں توقع کررہا ہوں، سپریم کورٹ ان لوٹوں کا ستیاناس کر دے، میں اکتوبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں