عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر نے جنرل یانگ جیچی ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

آرمی چیف سے چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،آرمی چیف

اس موقع آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔


متعلقہ خبریں