اگلی باری میر صادق اور میر جعفر کی ہو گی، شہباز گل

Shehbaz Gill

 لاہور ہائی کورٹ کے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے پر رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اگلی باری میر صادق اور میر جعفر کی ہے۔

شہباز گل نے لکھا کہ پنجاب سے امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کے بعد اگلی باری میر صادق اور میر جعفر کی ہے انشاء اللہ۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ کیوں کہ 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن اس لئے ہو رہا ہے کہ لوگوں کو لوٹا کیا گیا۔ اب اگر یہ سب غلط تھا تو پھر اس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ فریش الیکشن کروائیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں حکومت کس کی ہو گی۔

فواد حسین چودھری نے لکھا کہ اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلی کے طور پر عثمان بزدار اپنے عہدے پر بحال ہیں، اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔


متعلقہ خبریں