شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ


شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ  ہوں گے۔

پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے مزید مینٹورز کابھی جلد اعلان کیا جائےگا۔

پاکستان جونیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس میں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے انڈر 19 کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے مستقبل کے سپر اسٹار ہوں گے۔ہ میں بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گا اور آپ سے اکتوبر میں ملوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن  یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں