چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، چینی تجربات سے بہت کچھ سیکھا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور ہم نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی رہنماؤں سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی کیمونسٹ رہنماؤں سے ملاقات خوشگوار رہی، پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور چینی کیمونسٹ رہنماؤں سے باہمی تعاون پر بات چیت آج تک یاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ بیجنگ میں ڈائریکٹر یانگ سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور چین پاکستان کے ساتھ ہر آزمائش میں کھڑا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آرمی چیف

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی اور ہم بھی چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ کراچی حملے میں ملوث ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یانگ جی چی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور 2.3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی تجدید پر چین کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں