اے این پی کا حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور


حکومت کی جانب سے وعدے  پورے نہ ہونے پر عوامی نیشنل پارٹی حکومت سے علیحدہ ہونے کےلیے پر تولنے لگی۔

ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کے مرکزی قیادت کے اجلاس اہم مشاورت کی گئی۔حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کی تجویز دے دی۔ اے این پی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک بھی وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ہمیں کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔

ذرائع کے مطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومت سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دے دیا ہے۔ایمل ولی نے حتمی فیصلوں کے لیے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں