جولائی میں الیکشن ورنہ جھاڑو، پنجاب کے بعد مرکز بھی گیا، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جولائی میں الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں کریں گے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کا فیصلہ بہت اہم تھا، ملک کو اس بحران سے نکالیں اور انتخابات کروائیں، ملک میں بحران در بحران ہے۔ دونوں باپ بیٹے نے منحوس وقت میں حلف اٹھایا ہے، جب سے باپ بیٹے نے حلف اٹھایا ہے نہ یہ لوگ سکون میں ہیں نہ ملک سکون میں ہے۔

یہ اسحاق ڈار کے بجائے بل گیٹس کو بلالیں معیشت ان سے نہیں سنبھلے گی، عمران خان 3 سالوں سے کہتا رہا کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں، غریب کے پاس مردے دفنانے کے پیسے نہیں بچے ہیں، غریب باہر نکلے گا تو ملک میں مزید بحران پیدا ہوگا، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، ملک کو بچانا ہے تو انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے زیادہ مرکز کی فکر ہے، مرکز بھی ان کے ہاتھ سے نکلتا جارہی ہے، موجودہ حالات کو اور کتنے دن دیکھتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں