روپیہ مزید مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری


کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہو گیا۔

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 52 پیسے سستا ہو کر 204 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 203 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 75 پیسے کی کمی کے ساتھ 205 روپے 12 پیسے پر آ گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں