کے الیکٹرک کو 200 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ کو وزیر توانائی کا خط

کے الیکٹرک کو 200 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ کو وزیر توانائی کا خط

کراچی: کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 200 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے، حکومت سندھ وزیراعظم  سے اضافی بجلی کی فراہمی کے لیے بات کرے۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ جاری، 24 گھنٹوں میں بہتری کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق یہ مطالبہ سندھ کے وزیر توانائی امیتاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ لکھے جانے والے خط میں وزیر اعلیٰ سندھ کو کے الیکٹرک کے اجلاس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کو ہدایت کی  جائے کہ رات کے وقت گیس سپلائی کا پریشر 40 ایم ایم بی ٹی یو مزید بڑھائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو صوبائی وزیر توانائی کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین واجبات ادائیگی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

کے الیکٹرک ذمہ داری قبول کرے، افسران قبلہ درست کریں، عوام کو ریلیف دیں، حکومت سندھ

ہم نیوز کے مطابق قبل ازیں سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتایا کہ اب تک ایک کروڑ دس لاکھ ٹن کوئلہ تھر سے نکالا گیا ہے، ساڑھے دس کلو واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں دی گئی۔

امتیاز شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ اعداد و شمار کے تحت ہر سال تھر کول کی پیدا بجلی سے ملک کو 70 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں صوبائی محکمہ توانائی کو ہدایت کی کہ تھر کول کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کیا کہتی ہے؟

وزیراعلیٰ سندھ نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان ریلویز اب نئی ریل لائن بچھانے جارہی ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کا کوئلہ فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں