عمران خان نے مخالفین کیخلاف جتنے مقدمات بنائے، کچھ ثابت نہیں ہوا، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مخالفین کے خلاف جتنے بھی مقدمات بنائے ان میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عمران خان کی نااہلیوں کو سامنے لانا ہے اور عمران خان کے پاس تمام اختیارات تھے لیکن عمران خان نے 4 سال تک اپنی ناکامی چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے مخالفین کے خلاف مقدمات بنوائے اور انہوں نے جتنے بھی مقدمات بنائے کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ عمران خان کا ایسٹ ریکوری یونٹ دراصل ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا اور آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر 4 سال کے لیے ایک وزیر اعظم مسلط کیا گیا۔ جب عمران خان کو عالمی سازش کا پتہ چل گیا تھا تو انکوائری کیوں نہیں کروائی ؟ سازش کا پتہ چلتے ہی انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کیوں نہیں کیں ؟ 28 مارچ تک کا انتظار کیوں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں