پاک، قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک، قطر برادرانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قطر کا دورہ کیا ہے جہاں ان کی قطر کے امیر، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں