اے این پی کی حکومت سے علیحدگی کی خبروں کی تردید


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومت سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غورکرنے کی خبریں سچ پر مبنی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے میں مرکزی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا،پارٹی کی کوئی میٹنگ میرے زیر صدارت نہیں ہوئی ،میڈیا پر جو اجلاس دکھایا جارہا ہے، وہ بلوچستان کے پارلیمانی امور سے متعلق تھا۔

اے این پی کا حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی تھی،میں بحیثیت صوبائی صدر مرکزی سینئر نائب صدر کی خواہش پر اجلاس میں شریک ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تاحال مرکزی پارٹی کی حکومتی اتحاد سے نکلنے بارے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں