عمران کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو معذرت خواہ ہوں، اداروں سے صلح ہونی چاہیے، ایم کیو ایم نے 3مرتبہ تھوکا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں، اداروں سے صلح ہونی چاہیے، ایم کیو ایم نے دتین دفعہ تھوکا ہے، تجربہ کار اناڑیوں سے گرتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کل ہوا تو بحران بڑھے گا، سپریم کورٹ حکم امتناع جاری کرے، عمران خان کی اپیل

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس ملک پر رحم کریں، سارے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، جو مرضی کرلیں انہوں نے جانا ہے، جولائی کا مہینہ بڑا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی و لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے لوگ پریشان ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ صاف و شفاف الیکشن کروائیں، صاف و شفاف الیکشن ہو تو ملک میں سکون ہو، اکتوبر کے مہینے میں نئے الیکشن ہوں گے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں،عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں،
پاک فوج میری فوج اور قربانیاں دینے والی عظیم فوج ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تین دفعہ تھوکا ہے، کس پر تھوکا میں نہیں کہہ سکتا،
موجودہ حالات میں دیانت دارانہ رائے ہے کہ ملک کو انتخابات کی طرف لے جایا جائے، ہماری اداروں سے صلح ہونی چاہیے،14 دفعہ گالیاں دے کر وہ صلح کر سکتے ہیں تو ہماری ان سے بھی معمولی ہوں گی۔

عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانے کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، عمران خان نے ان کو غدار نہیں کہا ہے، عمران خان کا خیال تھا کہ عدم اعتماد نہیں ہوگی، عدم اعتماد تحریک کی وجہ سے عمران خان کو ٹھیس پہنچی۔

انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میری سیاست ایک سیٹ کی سیاست ہے، میں صوبوں کی سیاست کرتا ہوں نہ ہی نالہ نلکے کی سیاست، میں نے چار یونیورسٹیاں بزدار جیسے آدمی سے اپنے حلقے کیلئے لی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں، جس حالت میں آج ن لیگ ہے اس سے پہلے ہم اس حالت تھے، لاہور کے تین حلقوں میں گیا ہوں وہاں تحریک انصاف کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں، یہ تجربہ کار اناڑیوں سے گرتے ہیں، الیکشن میں اگر انہوں نے کوئی تجربہ کاری دکھائی تو کچھ اور ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت لوگوں کے پاس مردہ دفنانے کے بھی پیسے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتا ہوں کہ گراؤنڈ کے حالات بہت خراب ہیں، یہ لوگ بلا وجہ سازش کے تحت مقتدر حلقوں کو ملانا چاہتے ہیں۔

حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے، مریم نواز

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کے دلوں میں ڈالا ہے کہ یہ دونوں خاندان کرپٹ اور چور ہیں، ہر بڑے آدمی کا ڈرائیور میرا دوست ہے اور وہی میرا سورس ہے۔

متعلقہ خبریں