پیٹرول پھر مہنگا، نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہو گئی

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13.23 فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے 26 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔

متعلقہ خبریں