حکومت نے مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے، فواد چوہدری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس حکومت نے مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے،پیٹرول مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو تباہی کے راستے پر لانے کے لیے آئیں ہیں، یہ روس سے تیل کی خریداری کیوں نہیں کر رہے ہیں؟

پیٹرول پھر مہنگا، نئی قیمت 248 روپے 83 پیسے ہو گئی

انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتر راستے پر لانے کے لیے شہباز شریف کو استعفی دینا چاہیے اور  نئے عام انتخابات ہونے چاہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا، روس سے سستا تیل لیں اور عوام کو سکون کا سانس لینے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور تیل کی قمیتیں اس حکومت کے قابو میں نہیں ہیں تو یہ آئیں کیوں ہیں۔


متعلقہ خبریں