امریکا کی طرف سے پاکستان سفیر کی خدمات کا اعتراف


امریکی کانگریس رہنما ال گرین کی جانب سے پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خصوصی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا۔

پاکستانی سفیرکو ال گرین کی جانب سے کانگریس کے خصوصی اعترافی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا، مسعود خان کو پاک امریکہ معاشی تعلقات اور تجارت کے فروغ کے اعتراف میں سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی تعلقات اور ٹریڈ پر مبنی سفارت کاری کے حوالے سے آپ کے عزم کو سلوٹ کرتا ہوں، پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے بھی کانگریس رہنما ال گرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔


متعلقہ خبریں