مون سون کے رنگ، موسم سہانہ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا


ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سپیل پانچ جولائی تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا الرٹ جار ی کر دیا ہے، .بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2جولائی سے پانچ جولائی تک بارش ہوگی۔ کراچی، حیدرآباد، بدین ،عمر کوٹ، ٹھٹھہ، دادومیں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہےگوجرانوالہ، سیالاکوٹ اور فیصل آباد میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ خضدار، آواران ، بارکھان، اور کوہلو کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک 55 لاپتہ

محکمہ موسمیا ت نے سندھ اور بلوچستان میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ اسپیل اسٹرونگ مون سون ہو گا ، جس میں جمعہ سے تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ میں بادل برسیں گے، کراچی میں 2جولائی سے پانچ جولائی تک بارش ہوگی۔

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص ،عمرکوٹ اور دادو میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے،ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے سے متعلق مراسلے جاری کیے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنےکا خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں