پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئی،درخواست دائر،آج ہی سماعت کی استدعا

supreme court

پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا اور آج ہی سماعت کی استدعا بھی کر دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل منظور کی جائے، پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے اور حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہوسکیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک وزیراعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹس فیکیشن معطل کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلی کا الیکشن فوری معطل کیا جائے، ہائیکورٹ کے فیصلہ کو تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے،فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں