ملک کو ہر لحاظ سے آگے لے کر جانا ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ہر لحاظ سے آگے لے کر جانا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو قابل بنانے کے لیے ہماری کاوشیں جاری ہیں اور جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید علوم عصر حاضر کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم، تحقیق اور مباحثے سے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو ہر لحاظ سے آگے لے کر جانا ہے اور انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروں گا۔


متعلقہ خبریں