روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ، 17 افراد ہلاک

روس کا یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا پر میزائل حملہ، نو منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق میزائل حملہ بحیرہ اسود سے طیارے کے ذریعے کیا گیا، ریسکیو حکام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یوکرین کی مسلح افواج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے سے کچھ پہلے تین دھماکوں اور فضائی حملے کے الارم سننے کے بعد رہائشیوں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔

اوڈیسا کے فوجی ترجمان، نے مزید بتایا کہ دشمن کے میزائل نے جنوبی بندرگاہی شہر پر حملہ کیا تھا جو ان کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر صبح 2 بجے سے پہلے پوسٹ کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے، ہلاکتوں کو روک نہیں سکے۔

اس ہفتے کے شروع میں، دو روسی X-22 کروز میزائلوں نے وسطی یوکرین کے شہر میں ایک پرہجوم شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا تھا، جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت عمارت کے اندر ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں