کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں، وزیر صحت


اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس سے پچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورت حال کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نے پھر سر اٹھا لیا ہے، ڈبلیو ایچ او

عبد القادر پٹیل نے کہا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور عید الاضحیٰ کے دوران ماسک کا استعمال کریں۔ زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور علما کرام سے اپیل ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں