بجلی کاٹیں تو عوام کی بددُعائیں، گیس کاٹیں تو انڈسٹری کا نقصان ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ ٹرم پلاننگ کی جاتی تو آج توانائی بحران نہ ہوتا تاہم لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف نے الزامات لگانے میں وقت ضائع کیا اور سابق حکومت نے پاور پلانٹس کی مرمت تک نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لیے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک سے گیس خرید رکھی ہے لیکن سابق حکومت نے گیس خریدنے کا موقع جان بوجھ کر گنوایا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت دن بدن بگڑتی جارہی ہے، حکمران قوم کو گمراہ کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

شہباز شریف نے کہا کہ کوئلے کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے اور ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا۔ بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بددُعائیں دیتے ہیں اور گیس کاٹتے ہیں تو انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر کا شکار پلانٹس کو جلد از جلد چلائیں گے۔ سی پیک منصوبوں میں بھی تاخیر کی گئی۔


متعلقہ خبریں