پریڈ گراونڈ جلسہ: عمران خان کا راولپنڈی سے ریلی لیکر پہنچنے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کل راولپنڈی سے ریلی لے کر پریڈ گراونڈ پہنچیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کل پریڈ گراؤنڈ میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف تاریخی جلسہ کرنے جا رہے ہیں، اس حکومت نےملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا اور سخت گرمی سے ستائے عوام پر لوڈشیڈنگ اور مہنگے پیٹرول کا بوجھ ڈالا ہے۔


آئندہ ہفتے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے، عمران خان

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر جلسے کے دن اور مقام کا تعین کیا گیا ہے جلسہ کی اجازت صرف پریڈ گراؤنڈ کے مقام کے لیے مشروط ہے۔

این او سی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سیاسی جماعتیں امن و امان کے حوالے سے تعاون کرنے کی پابند ہیں آئین کے آرٹیکل پندرہ اور سولہ میں دی گئی گارنٹی کے مطابق اجازت دی گئی ہے۔

این او سی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندہ علی نواز اعوان نے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جلسہ کے موقع پر ایکسپریس وئے اور مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور جلسہ رات بارہ بجے ختم کرنا ہوگ جب کہ جلسہ گاہ میں مسلح افراد کے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی

این او سی میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون کے ایک کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پریڈ گراونڈ جلسے کے آرگنائزر تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنے کے پابند ہوں گے۔


متعلقہ خبریں