جو نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے کیا یہ انکا پاکستان نہیں؟ عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟

اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے، اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہو رہی تھی، پی ٹی آئی کے دور میں زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آ رہی تھی ، کونسی ایسی قیامت آگئی تھی ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں، اب 2 مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی، جو قیمت اس وقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کل ہوا تو بحران بڑھے گا، سپریم کورٹ حکم امتناع جاری کرے، عمران خان کی اپیل

انہوں نے کہا کہ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے، جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے ان کے1100 ارب روپے معاف کیے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں بیسز مل جائیں اور پاکستان کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں،  آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے، ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جن کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں، جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔


متعلقہ خبریں