پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 کا ہو گیا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔

پیٹرول پھر مہنگا، نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہو گئی

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء کیلئے ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں