لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ


لارڈز: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران میزبان سائیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم کو ایک سخت مقابلہ درپیش ہے۔ قومی ٹیم بیٹنگ کے لیے اظہر علی اور اسد شفیق پر انحصار کرے گی جو یہاں پہلے بھی کھیل چکے ہیں جب کہ بالنگ کے لیے محمد عامر پر انحصار کیا جائے گا۔

سرفراز احمد نے تصدیق کی کہ محمد عامر فٹ ہونے کے بعد آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

ٹاس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کو ہی ترجیح دیتے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں انگلش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈومینک بیس نے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں