مہنگا فیول، عید کے بعد مکمل طور پر ٹرانسپورٹ روکنے کی دھمکی


 

پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 70 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ مسافروں میں کرایہ دینے کی سکت نہیں کرایوں میں اضافہ نہیں کر سکتے، عوام کے مفاد اور عید قربان کی وجہ سے 30فیصد ٹرانسپورٹ مجبوراً چلا رہے ہیں، عید کے بعد مکمل کھڑی کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جون سے یکم جولائی تک ڈیزل کی قیمتوں میں 73روپےفی لیٹر تک اضافہ ہو چکا ہے، نافذ کردہ کرایوں سے کم میں گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

مہنگا پیٹرول، پبلک ٹرانسپورٹ افورڈ نہیں کر سکتا، ایئرپورٹ گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے، ملازم کی انوکھی فرمائش

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اب تک تقریبا 133 روپےفی لیٹر اضافہ کر چکی ہے۔ ٹائروں، سپئرپارٹس دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ 15 جون کو ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا ،

انہوں نے کہا کہ حکومت اڈا پرچی، اولڈ پارٹس اور ٹائروں پرٹیکس، ٹول پلازوں کی فیس ختم کردے تو ہم کرایوں میں کمی کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں