چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تھری ڈی پرنٹڈ کار متعارف


امریکی کمپنی نے چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تھری ڈی پرنٹڈ کار متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زنگر 21 سی نامی گاڑی کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے بنایا گیا ہے، ہائبرڈ سُپر کار چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

ایپل کی آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری

امریکی کمپنی کے مطابق آئندہ سال دنیا بھر میں جانے کا ارادہ ہے تاکہ پرانے ریکارڈ توڑیں اور نئے بنائیں،تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو اسٹریٹ کار کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی مستقبل کی ایک جھلک ہے جسے اگست میں لانچ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں