پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام، اعتماد اور مفاد کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں وزیر اعظم نے انہیں پاکستان میں سفیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کی پاکستان کی بڑی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے تنازعہ جموں و کشمیر کے پر امن حل کی ضرورت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکی سفیر نامزد

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون سے افغانستان میں امن و استحکام کو فروغ اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی احترام، اعتماد اور مفاد کی بنیاد پر شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سال پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کا سال ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اس تاریخی موقع کو بھرپور طریقے سے منائیں گے جس سے دوطرفہ اور عوام کے درمیان تعلقات مزید


متعلقہ خبریں