سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ


سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

واقعے سے متعلق ایاز امیر نے بتایا کہ پروگرام کے بعد گھر جارہاتھا ایک گاڑی میں سوار کچھ لوگوں نےراستہ روکا۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آورں نے ان پر تشدد کیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ عطااللہ تارڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں موقعہ پر جا رہا ہوں، کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والوں پر پرچہ بھی پو گا اور سخت سے سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ عدم برداشت نے معاشرے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں