سوڈان: فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرے،8 افراد ہلاک

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

سوڈان میں ایک مرتبہ پھر آٹھ مظاہرین مارے گئے ۔  مظاہرین فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک تھے۔ جمہوریت نواز تنظیم نے فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دی تھی۔

سوڈان کے ڈاکٹروں کی کمیٹی کے مطابق خرطوم کے جڑواں شہر اُومدرمان میں پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔

ایک اور واقعے میں خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے ایک شخص اور ایک بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

احتجاج روکنے کے لیے پولیس نے دارالحکومت میں پُل بند کر دیے اور ہزاروں مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی۔ سوڈان کے سب سے بڑے جمہوریت نواز گروپ نے ملک گیر ریلیوں کی کال دے رکھی ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں گزشتہ برس  اکتوبر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے سویلین حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں