راولپنڈی کے حالات جان بوجھ کے خراب کیے جا رہے ہیں، شیخ رشید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ راولپنڈی کے حالات خراب ہونے کی صورت میں ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ رات کو 3 بجے ملزمان نے عمران خان کے پوسٹرز اور بینرز اتارے اور اسی جگہ پر عمران خان کے خلاف اخلاق سے گرے پوسٹرز اور اسکرینیں لگائیں۔ صبح 5 بجے ہم نے ان پوسٹرز کو اتارا اور 3 افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین صورتحال میں میری ذمہ داری اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھنا تھا،عمران خان

شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں 50 سال سے سیاست کر رہے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوا، راولپنڈی کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں سے کہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان کے بارے میں پوسٹرز بانٹنے کی تحقیقات کی جائے کیونکہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ منظم منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لال حویلی سے راشد شفیق کے ہمراہ ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچنا ہے۔


متعلقہ خبریں