اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

 پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔  لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ بھوک بھی برداشت کر لیتے ہیں، لیکن غلامی قبول نہیں۔ پاکستان کو غیرت مند لوگ چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں دل سے کیسے اتارو گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر دفاع کا نفسیاتی علاج کروائیں، وہ کہہ رہا ہے امریکا نے ہمیں ڈریپیں لگائی ہوئی ہیں، انہوں نے ہمیں نہیں آپ کو ڈریپیں لگائی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو میں شرم ہو تو آج استعفیٰ دے دیں، چھوٹے لوگوں کو بڑی کرسیاں مل گئی ہیں، کرسیاں نیچے آئی ہیں، یہ اوپر نہیں گئے۔


متعلقہ خبریں