چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا، پرویز الہیٰ


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 22جولائی کا الیکشن  ہم ہی جیتیں گے،مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا،اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے، عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔


متعلقہ خبریں