پنجاب : مارکیٹوں، بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم


وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز  نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہفتے کی چھٹی بحال،سرکاری افسران کیلئے 40 فیصد فیول کٹوتی کی بھی منظوری

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔


متعلقہ خبریں