آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا، مریم نواز



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا، عمران خان کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہےہیں۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خزانے میں عمران خان نے کچھ چھوڑا ہوتا تو سب عوام پر نچھاور کر دیتے، مجھے پتہ ہے آج لوڈشیڈنگ بھی ہے اس کا ذمہ دار بھی عمران خان ہے،اس نے ملک کو مشکلات میں ڈالا ،ہم مداوا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی 167کے عوام کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،عمران خان پورے پاکستان سے اتنے لوگ جمع نہیں کرسکے جتنے آج پی پی167میں جمع ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکالیف اور مشکلات کا احساس ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر نوازشریف کا دل خون کے آنسو روتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہے مہنگائی ہے مگر پچھلے 4 سال سے ہے، عوام کی تکلیف میں ان کے ساتھ ہوں، مخالفین نے سوچا مشکل فیصلے کرنے پر مریم نواز عوام کے پاس نہیں جائے گی، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں مگر ان سے عوام کو جلد نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے،شہبازشریف نے کہا اگر عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہےتو ہم بھی کم کریں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ میں آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے آئی ہوں آپ کی تکلیف میں آپ کے ساتھ ہوں، آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے،عمران خان کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی حکومت جانے کا رونا روتے ہیں، اس نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔


متعلقہ خبریں