بلوچستان میں پہلی بار تھانے میں ایس ایچ او خاتون تعینات


کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس تھانے میں خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے۔

بلوچستان پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او تعینات کیے جانے پر ثوبیہ خانم نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے بلوچستان پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں، بہنیں اور مائیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان بھی دینا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا، مریم نواز

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کی قابلیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں