عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں، فیصل جاوید

فیصل جاوید فرد جرم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج ہوا اور اب پوری قوم جاگ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ شفاف انتخابات میں جا کر قوم کا مطالبہ پورا کریں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں اور عوام کی امنگوں کی ترجمان سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں