آڈیو ویڈیو لیک والی سیاست عمران خان کے مشن کو نہیں روک سکتیں، فیاض الحسن چوہان

دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں نے جلسے میں شرکت کر کے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک کا حال بھی توشہ خانہ اور دیگر الزامات کی طرح ہو گا۔ عمران خان پوری جرات اور دلیری سے انجمن غلامان امریکہ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آج عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں، رانا مشہود

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2 پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے۔ امریکی سازش کا شکار ہونے والے لوٹے غدار نہیں تو کیا ٹیپو سلطان کہلائیں جائیں۔


متعلقہ خبریں