چھٹی کے دن بھی طویل لوڈ شیڈنگ، شدید گرمی و حبس میں شہریوں کا برا حال

چھٹی کے دن بھی طویل لوڈ شیڈنگ، شدید گرمی و حبس میں شہریوں کا برا حال

فائل : فوٹو


کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں چھٹی کے دن بھی ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، سخت گرمی و حبس کے باعث ان کا براحال ہو گیا ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ14 گھنٹےسے بڑھ گیا

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقوں سرجانی ٹاؤن ، بلدیہ ، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جب کہ لیاری ، اولڈ صدر ، گارڈن ، لیاقت آباد، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف علاقوں کے رہائشی شہریوں نے اس صورتحال پر ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ صنعتی علاقوں کی بندش کے باوجود رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک حکام سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملاقات کے بعد کراچی کے شہریوں کو نوید سنائی تھی کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ جاری، 24 گھنٹوں میں بہتری کی یقین دہانی

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی بجلی کا شارٹ فال 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جب کہ حیسکو حکام نے لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا ہے۔

حیدرآباد کے زیادہ تر علاقوں میں شہریوں کے مطابق 10 سے 12 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ ملحقہ دیہی علاقوں میں 14 تک بجلی کی فراہمی معطل ہو رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سکھر اور روہڑی میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 10 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے۔

کے الیکٹرک ذمہ داری قبول کرے، افسران قبلہ درست کریں، عوام کو ریلیف دیں، حکومت سندھ

ہم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 6 سے 8 گھنٹے تک طویل ہے جب کہ ملحقہ دیہی علاقوں میں بجلی 8 سے 10 گھنٹے تک بند کی جا رہی ہے۔

ملتان، ریجن میں بھی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے کا سامنا ہے۔

ترجمان میپکو کے مطابق انتہائی قیمتی تنصیبات کو بچانے کے لئے بجلی کی بندش کی جارہی ہے، میپکو ریجن میں 1415 فیڈرز سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

آزاد کشمیر، لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹریفک کی آمدو رفت معطل

ہم نیوز نے ترجمان میپکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ میپکو ریجن کے 16 فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، ریجن کے 43 فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی رسد بہتر ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں