عید الاضحیٰ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، نہیں کہہ سکتے، وفاقی وزیر توانائی


گوجرانوالہ: وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی عوام کو خوشخبری دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

چھٹی کے دن بھی طویل لوڈ شیڈنگ، شدید گرمی و حبس میں شہریوں کا برا حال

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جب صحافی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی سے استفسار کیا کہ کیا عوام کو عیدالاضحیٰ  پر لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی خوشخبری دیں گے تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا لوڈشیڈنگ کا تجربہ مختلف ہے، بجلی کی بندش ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، بل دینے والے علاقوں میں کم لوڈشیڈنگ ہو گی، ہو سکتا ہے یہاں صفر بھی ہو جائے، جن فیڈرز پر زیادہ لوگ بل نہیں دیتے ہیں وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو گی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد سے 600 میگا واٹ بجلی منصوبے میں شامل ہوئی، بجلی کی منصوبے نہ چلنے کی وجہ سے پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑا۔

بجلی سبسڈی والے علاقوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت کوئلے کی قیمتوں میں 4 گنا اضافہ ہوا، شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے، سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ملک میں جیسے جیسے طلب بڑھتی گئی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، 5 ہزار800 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چل سکے، پاکستانی کوئلے سے بڑی مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، پچھلے دو مہینوں میں صنعتوں کو ایک منٹ بھی بجلی بند نہیں ہوئی۔

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ14 گھنٹےسے بڑھ گیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے آخری سال بڑی ڈکیتی کی تھی،عذاب عمرانی 9 اپریل تک ملک پر مسلط رہا۔


متعلقہ خبریں