عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، آج نیوٹرلز کو کہہ رہا ہے، خدا کے واسطے اقتدار میں لے آؤ: مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انشا اللہ مہنگائی ختم ہو گی اور لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو گا۔

آئی ایم ایف معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں، وزیر داخلہ کا چیلنج

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ن لیگ کے زیر اہتمام ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے دھرم پورہ کا نہیں،پورے لاہور کا جلسہ لگ رہا ہے، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانا پڑیں، ہم نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ قیمتیں کیوں اور کس کی وجہ سے بڑھانی پڑیں؟

انہوں ںے کہا کہ ہر جگہ گو نیازی گو کےنعرے لگ رہے ہیں، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر چلا گیا تھا، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہیں بڑھاتے، میں عمران خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی گھبرانا نہیں ہے، آج لوڈشیڈنگ بھی ہے اور مہنگائی بھی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت آنے سے پہلے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی لیکن نواز شریف نے 2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان دیا تھا، جب شہباز شریف کی حکومت آئی تو 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، سی پیک نواز شریف اور شہباز شریف کے میگا پراجیکٹ ہے، عمران خان آج پھر پنجاب پر نظریں جما کر بیٹھے ہیں۔

عوام نہیں ایمپائرز ان کیساتھ ہیں، دھاندلی کے باوجود چوروں کو شکست دیں گے، عمران خان

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ زیرو لوڈشیڈنگ کو 10 گھنٹے پر لے کر آنے والا عمران خان تھا، شہباز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی تو پیٹرولیم کی قیمتیں کم کریں گے، کل حمزہ شہباز سب سے بڑا ریلیف پیکج دینے جا رہے ہیں، انشااللہ ہم سب کچھ ٹھیک کر کے دکھائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان بار بار احتجاج کی کال دیتا رہا لیکن کوئی شامل نہیں ہوا، ملک میں مہنگائی لانے والے کا نام عمرا ن خان ہے، کبھی کہتا ہے نیوٹرلز کو نیوٹرلز ہونا چاہئے، آج نیوٹرلز کو کہہ رہا ہے، خدا کے واسطے اقتدار میں لے آؤ، جلسوں میں آج نیوٹرلز کوکہہ رہا ہے مجھے اقتدارکی سیڑھی تک پہنچا دو، بشریٰ بی بی کہتی ہے پاکستان کے اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلاؤ۔

آج جنہیں گالیاں دیتا ہے وہ اس کے محسن ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ کس نے کیا تھا؟ خواجہ سعد رفیق

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کے دور میں عوام غریب، فرح خان اوراس کے بچے امیر ہوگئے،
عمران خان نے لوگوں کو تکلیف دی اور اپنوں کو ریلیف دیا، عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں،عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے وسائل پر ڈالا، فرح خان کا تعلق سیدھا بنی گالہ میں بشریٰ بی بی سے ملتا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی کٹھ پتلی حکومت تھی جس نے پنجاب کو چلانے کیلئے آگے بھی کٹھ پتلی رکھی تھی۔

آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام عمران خان کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے، پنجاب کے لوگوں کی محنت کی کمائی کھا کر راتوں رات دبئی فرار ہوگئی، عوام اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، اپنی ترقی کو ووٹ دینا۔


متعلقہ خبریں