پی ٹی آئی نے امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ،ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کئے جارہے ہیں، امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سے ٹی آئی نے معافی مانگ لی ہے۔

عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، آج نیوٹرلز کو کہہ رہا ہے، خدا کے واسطے اقتدار میں لے آؤ: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے اس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی ملاقات اورمعافی کے شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں، امریکہ کے خلاف نعرے لگانے والا امریکہ کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔

خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔

عوام نہیں ایمپائرز ان کیساتھ ہیں، دھاندلی کے باوجود چوروں کو شکست دیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں