واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا


ان چاہے  میسچ کو ڈیلیٹ کرنا ہوا آسان، واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا دیا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس بتانے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ باضابطہ طور پر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی جائے گی۔

یاد رہے  پہلے واٹس ایپ کے میسجز ڈیلیٹ ۔۔ فار ایوری ون ۔۔ فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئے وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وقت کے دورانیے کو بڑھانے کے بارے میں آپ کو کسی نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ نہیں کیا جائےگا، بلکہ یہ آپ کو خود سے چیک کرنا ہوگا، یہ فیچر کبھی بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

ایک اور فیچر کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کی اہلیت رکھ سکیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں